"ثنایوسف کوانصاف دو"عورت مارچ کااسلام آباد میں مظاہرہ

Jun 06, 2025 | 16:16:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو انصاف دلانے کے لیے عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا،جس میں عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

ثنا یوسف کو 2 جون کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھاجس کے بعد پولیس نے 3 جون کو ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا،پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات نے دوستی سے انکار پر قتل کیا۔

ثنا یوسف کے قتل کے خلاف شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، اسلام آباد میں عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے مقتولہ کو انصاف دلانے کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

عورت مارچ کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے باہر ثناء یوسف کو انصاف دلانے کے لیے مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان افراد نے شرکت کی اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے"میرا جسم، میری مرضی"سمیت دیگر نعرے بھی لگائے جبکہ انہوں نے مختلف نعروں کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے حکومت، پولیس اور عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ثنا یوسف کے قاتل کو مثالی سزا دے کر باقی ملزمان کی حوصلہ شکنی اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم"لو گُرُو" کارنگارنگ پریمیئر

ثنا یوسف کو انصاف دلانے کے لیے نکالے گئے مظاہرے میں گھروں میں کام کرنے والی ملازم خواتین بھی شریک ہوئیں جب کہ طالبات سمیت دیگر ملازمت پیشہ خواتین اور مرد حضرات بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔