توہین مذہب  پر  مقدمات۔ شیخ رشید کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر

Jun 06, 2022 | 11:41:AM
 توہین مذہب  پر  مقدمات۔ شیخ رشید کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر
کیپشن: شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب  پر  درج  مقدمات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں جسٹس محمد طارق ندیم نے   شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، شیخ رشید عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے سابق وزیر داخلہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض  منظور کرلی۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے 17 مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی تو۔وزیر خزانہ نے بڑا بیان دیدیا