اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی تو۔وزیر خزانہ نے بڑا بیان دیدیا

Jun 06, 2022 | 10:34:AM
اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی تو۔وزیر خزانہ نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: وزیر خزانہ مفتاح  اسماعیل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح  اسماعیل نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے  پاکستان  کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کرکےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لئے پیسے نہیں،  پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا، عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےسرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی