بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ایک اور براانداز۔۔ویڈیو وائرل

Jun 06, 2021 | 15:03:PM
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ایک اور براانداز۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ راکھی ساونت نے ایک اور انوکھی حرکت کر ڈالی،انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنادیں ۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک حالیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے  جس میں دوران گفتگو اداکارہ راہگیر پر غصے کااظہار کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔جاؤ یہاں سے جاؤ۔

View this post on Instagram

A post shared by Newsy Corner (@newsycorner)

اداکارہ اشارہ کرتے ہوئے آف کیمرہ راہگیر سے مخاطب ہوکر انھیں وہاں سے جانے کا کہہ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ’’انکل آپ جاؤ نا میں انٹرویو دےرہی ہوں آپ کیوں دیکھ رہے ہو لڑکی نہیں دیکھی کیا‘‘؟ویڈیو میں راہگیر کی بائیک کی آواز پر راکھی انھیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دیکھو حادثہ ہوجائے گا اُدھر دیکھو مجھے مت دیکھو۔جس پر راہگیر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو تو بندہ دیکھ کر ویسے ہی مرجائےگا۔ میں کیا کروں۔

خیال رہے کہ  اداکارہ  راکھی ساونت  نےبالی ووڈ کی مشہور فلم باجی راؤمستانی جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی کے مرکزی کردار ’مستانی ‘کا روپ دھار کر ممبئی کی سڑکوں پر گشت  کیا تھا جس کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ کی وائرل ویڈیو۔۔میں تو بچ گیا۔۔عاصم اظہر نےمداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا