مرد عورت سے بدتمیزی کرے تو تعریف ،عورت ایسا کرے تو نفرت: ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل

Jun 06, 2021 | 12:13:PM
 مرد عورت سے بدتمیزی کرے تو تعریف ،عورت ایسا کرے تو نفرت: ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ ہانیہ عامر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپنی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےلکھاہے  کہ اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اور عورت کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔ ہانیہ نےلکھاہے  کہ وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے کمرے میں اداس بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کی سہیلی ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ہانیہ عامر نے یہ بھی لکھا کہ ’جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر کچھ غلط کرے تو اسے وائرل مواد بنا دیا جاتا ہے۔

اداکارہ ہانیہ کی اس پوسٹ پر شوبز سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں کمبل اوڑھےلیٹے ہیں، اس ویڈیو کو صارفین معاشی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کر رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا