بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا

Jun 06, 2021 | 09:30:AM
بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کو  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ  اکثر و بیشتر سرحدی تنازعات پیش آتے رہتے ہیں اور اسےمشرقی لداخ میں بھی چین کے ساتھ تنازعہ کا سامنا ہے۔ اور اسی تناظر میں بھارتی فوج اپنی سرحدوں کی نگرانی کیلئےعنقریب لیز پر اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز حاصل کرے گی ۔

ایک بھارتی اردو اخبار کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل کا طیار کردہ ال ہیرون ڈرونز بغیر پائلٹ کا ائیریل سسٹم ہے ۔ اس کے ذریعہ ایک ہزار کلو میٹر سے زائد ایریا کا احاطہ کیا جاسکتا ہے اور تقریبا 30 گھنٹوں تک یہ مشن پر رہ سکتے ہیں ۔ ان ڈرونز کو بھارت کے زیر قبضہ علاقے پر تعینات کیا جائے گا، جس کے ذریعہ سرحد پر چینی افواج کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: آج سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، اسلام آباد میں بارش کا امکان