پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کیخلاف کریک ڈاؤن، انچارج انرولمنٹ برطرف 

Jul 06, 2026 | 20:50:PM
پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کیخلاف کریک ڈاؤن، انچارج انرولمنٹ برطرف 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء اور جعلی انرولمنٹ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے انچارج انرولمنٹ سیکشن جاوید سلہری کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ اقدام چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان کی منظوری سے عمل میں لایا گیا، جس میں الزام ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پنجاب بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ پیشہ وکالت کے تقدس اور ادارے کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور جعلی وکلاء کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ اگر کونسل کا کوئی ملازم جعلی انرولمنٹ یا جعلی وکلاء کے معاملے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل جعلی وکلاء کے خاتمے، پیشہ وکالت کے وقار کے تحفظ اور شفاف انرولمنٹ نظام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

نئے وکلاء کی تعلیمی اسناد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تصدیق کو بھی لازمی اور مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ صرف مستند اور اہل امیدوار ہی وکالت کے شعبے میں شامل ہو سکیں۔

پنجاب بار کونسل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وکالت کے شعبے میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال