ایل پی جی سرکاری نرخ سے دوگنی قیمت پر فروخت، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طلحہ اشرف)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم بازاروں اور دکانوں پر یہ 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے اور ناجائز منافع خوری کے باعث انہیں مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ہول سیل مارکیٹ سے ہی مہنگی ایل پی جی مل رہی ہے، اس لیے سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں۔
حکومت کی جانب سے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم زمینی سطح پر اس کے اثرات نظر نہیں آ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے:ؒمحمد اورنگزیب
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔