غزہ میں یرغمالی رہنے والے اسرائیلی جوڑے کی شادی ہو گئی

Jul 06, 2026 | 00:53:AM
غزہ میں یرغمالی رہنے والے اسرائیلی جوڑے کی شادی ہو گئی
کیپشن: سکرین شوٹ : ایکس ویڈیو پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے گاؤں کبوتز نیر عوز سے 7 اکتوبر  2023 کو حماس کے  کارکنوں کے ہاتھوں اغوا ہو کر غزہ میں یرغمال رہنے والے دو یرغمالیوں نے آپس میں شادی کر لی۔ سابق یرغمالی ساشا تروفانوف اور سپیر کوہن اب شادی شدہ ہیں۔ 
  غزہ میں تروفانوف کی قید سے رہائی کے تقریباً 17 ماہ بعد آج 5 جولائی کی شام سابق یرغمالی ساشا تروفانوف اور سپیر کوہن کی شادی ہوئی۔

دونوں کو کبوتز نیر عوز سے 7 اکتوبر 2023 کو  حماس کے حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔خاتون سپیر کوہن کو تو نومبر 2023 کی جنگ بندی کے دوران دو ماہ بعد  قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا تھا، لیکن تروفانوف کی رہائی فروری 2025 تک نہیں ہو سکی تھی۔  چار سو دن کی قید سے واپسی پر اسے  طویل طبی علاج سے گزرنا پڑا، اس کی ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے زخم آئے تھے جن کا غزہ میں حماس کی قید کے دوران علاج نہیں ہو سکا تھا۔ 

تروفانوف نے اپنی رہائی کے چند ماہ بعد  سپیر کوہن کو پروپوز کیا تھا۔  

تروناف  اور سپیر کوہن کی شادی کی تقریب میں  کئی دوسرے سابقہ ​​یرغمالی بھی شامل تھے۔ انہوں نے مہمانوں سے کہا: "میں آج شام کو، اس جذباتی لمحے کو ہمارے ساتھ اس خوشی کو بانٹنے کے لیے آنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں"۔