وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تلہ گنگ میں جلوس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند نہیں کی، امن و امان بھی برقرار ہے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات،یوم عاشورپر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی