عمران خان غریبوں کافائدہ نہیں چاہتے، اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا : رانا ثنا اللہ

Jul 06, 2022 | 15:43:PM
 عمران خان غریبوں کافائدہ نہیں چاہتے، اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا : رانا ثنا اللہ
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں لیکن اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے؟، عمران خان بتائیں این آر او چاہتے ہیں یا اقتدار، انہیں ایسی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیوں اوربلیک میلنگ سے کوئی خوفزدہ نہیں ہو گا۔ وہ کیوں مطالبہ نہیں کرتے کہ ان کی اہلیہ کی لیک آڈیو کا فرانزک کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے لوگ تردید کریں کہ بشریٰ بی بی لیک آڈیو ان کی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کا لوگوں کیلئےریلیف روکنے کا بیانیہ بھی سامنے آیا ہے۔ الیکشن چنداضلاع میں ہو رہا ہے، بجلی کے یونٹس کی معافی پورے پنجاب میں دی جا رہی ہے مگر پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات سے ان کا اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا کہ وہ غریبوں کافائدہ نہیں چاہتے،توشہ خانہ جیسا کوئی جرم نہیں، یہ جرم ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ عمران خان نے4 سال ہم پر ہی لگائے، انہوں نےبھی کوئی کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دو اہم وزراء نے استعفیٰ دیدیا