حکمران قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے سچ بولنا سیکھیں ،مریم نواز

Jul 06, 2021 | 14:20:PM
حکمران قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے سچ بولنا سیکھیں ،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فارن پالیسی سیاسی نہیں قومی پالیسی ہے، اصل پالیسی کوئی اور ہو اور قوم کو کچھ اور بتانا غلط بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق ہم صرف الزامات نہیں لگارہے ، ہمارے پاس ثبوت بھی ہیں، آرٹی ایس بیٹھنے سے متعلق وقت آنے پر حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو صفر پر لائی تھی،  آج پھر ملک میں گیس اور بجلی کا بحران ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم سے سچ بولنا چاہیے،آنکھوں میں دھول نہیں جھونکنی چاہیے ، پوری پی ٹی آئی آپس میں گتھم گتھا ہے، الیکشن قریب آنے پر بہت کچھ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز خطرے میں،7کھلاڑی کورونا پازیٹو