پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز خطرے میں،7کھلاڑی کورونا پازیٹو

Jul 06, 2021 | 13:54:PM
پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز خطرے میں،7کھلاڑی کورونا پازیٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انگلینڈ کے سات کھلاڑی کورونا پازیٹو  ہیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کارڈف میں 8 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تین کھلاڑی اور چار ارکان کورونا پازیٹو  ہیں ،غیر ملکی ذرائع کے مطابق  اپ ڈیٹ کھلاڑیوں اور دیگر ارکان کو آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے  کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سریز جاری رہے گی، بن سٹوک ٹیم کے کپتان ہوں گے،انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان چند گھنٹوں تک ہو جائے گا،  نئی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا بھی پی سی آر ٹسٹ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:    امتحانات کینسل کرو!!میٹرک و انٹر میڈیٹ کے طلبا کا مطالبہ