محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بحال

Jul 06, 2021 | 08:59:AM
محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بحال
کیپشن: بھارت کی کرکٹ ٹیم کےسابق  کپتان محمد اظہرالدین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی کرکٹ ٹیم کےسابق  کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بحال کردیا گیا۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق لوک پال جسٹس (ر) دیپک ورما نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اظہرالدین کو معطل کرنے والے اپیکس کونسل کے پانچ ممبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا