کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

Jul 04, 2021 | 22:26:PM
کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے ۔اس خو بصو رت گیت  میں وسیم اکرم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی گلوکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں فلم اسٹار شان،ندیم مہوش حیات،عائشہ عمر اور نیلم منیر بھی موجود ہیں جب کہ کشمیر پریمیئر لیگ کاگانا علی گُل پیر نےگایا ہے۔کے پی ایل  میں نامور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز کیٹیگری میں ساؤتھ افریقا کے ہرشل گبز،انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پرائیر، مونٹی پنیسار اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔

 واضح رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کومظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:طالبان کا زبر دست حملہ ۔۔قندھار کے 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا