بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں، بھارتی ریاست گجرات میں عدالتیں بند

Jan 06, 2026 | 19:24:PM
 بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں، بھارتی ریاست گجرات میں عدالتیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی ریاست گجرات میں ہائی کورٹ اور  بیک وقت کئی زیریں عدالتوں کو بم ست اڑا دینے  کی دھمکیاں ملنے کے بعد ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں عدالتیں بند ہو گئیں اور کچہریاں خالی کروا لی گئیں۔

بھارت کے میڈیا میں آج سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق  گجرات کی کئی اہم عدالتوں مین آج بم پھٹنے کی پیشگی اطلاعات سامنے آنے کے بعد خوف پھیل گیا،  عدالتیں بند کر دی گئیں، عدالتوں کی عمارتیں خالی کروا لی گئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی ہائی کورٹ سمیت ریاست گجرات  کی کم از کم 6 عدالتوں کو 5 اور 6 جنوری کے دوران ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

میڈیا  نے رپورٹ کیا کہ بم پھٹنے کی پیشگی اطلاعات اور دھمکیاں گجرات ہائی کورٹ، احمد آباد سیشن کورٹ اور  کئی ضلعی عدالتوں کو موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی اہم ملاقاتیں، قومی اور عوامی مسائل پر مشاورت

دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی بڑھا  دی گئی اور عدالتوں میں معمول کی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، جج اور وکیل عدالتوں کو چھوڑ کر چلے گئے  اور  عدالتوں کی عمارتوں کے ساتھ قریبی عمارتیں بھی  خالی کروالی گئیں۔

ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس ٹیموں نے عدالتوں کی مکمل تلاشی لی۔

حکام کے مطابق تاحال کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی، تاہم سکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔