سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند سطح پر اختتام ،ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی جبکہ سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند سطح پر اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 280.10 روپے سے کم ہوکر 280.07 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 281.10 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.24 روپے ، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.41 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.20 روپے مہنگاہوکر 331.45 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3.12 روپے مہنگا ہوکر 382.72 روپے پر پہنچ گیا ۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند سطح پر اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 2653 پوائنٹس اضافے سے 185062 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 185,481 کی بلند سطح تک گیا ۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 182,408 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں, سردیوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع