سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 4 روز میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ،ڈالرسستا

Jan 06, 2026 | 11:36:AM
سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 4 روز میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ،ڈالرسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2615 پوائنٹس اضافے سے 185023 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، ڈالر 280.10 روپے سے کم ہو کر 280.08 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3373 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 408 پر بند ہوا تھا جبکہ نئے سال کے 4 کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس اب تک 11151 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانی ناقابل  برداشت ،سمندر پار بھی پاکستان کے موقف کی جیت

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 4210 کی تاریخی تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار کی  نفسیاتی سطح عبور کرگیا تھا، تاہم بعد میں  اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔