دھونی نے اپنے بزنس پارٹنرز کیخلاف مقدمہ درج کرواد دیا، وجہ کیا بنی ؟جانیے

Jan 06, 2024 | 14:17:PM
دھونی نے اپنے بزنس پارٹنرز کیخلاف مقدمہ درج کرواد دیا، وجہ کیا بنی ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق کرکٹر اور کپتان بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پارٹنرز  کیخلاف کروڑوں روپے کے فراڈ کا کیس دائر کردیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے 2 سابق کاروباری شراکت داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا  جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہےکہ ان کے بزنس پارٹنرز نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ کرکے ان کے ساتھ تقریباً 16 کروڑ بھارتی روپے کا فراڈ کیا ہے،دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے کہا کہ یہ مقدمات مقامی عدالت میں ایک سپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز میہر دیواکر اور سومیا بسواس کے خلاف درج کرائے گئے ہیں۔

 دھونی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے 2017 میں بھارت اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے دھونی سے رابطہ کیا تھا اور ابتدائی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کرکٹر کو پوری فرنچائز فیس ملے گی اور یہ منافع دھونی اور شراکت داروں کے درمیان 70 اور 30 فیصد کی بنیاد پر بانٹا جائے گا لیکن دونوں شراکت داروں نے سابق کرکٹر کے علم میں لائے بغیر کرکٹ اکیڈمیاں بنائیں اور ایم ایس دھونی کو کوئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی،دھونی کے وکیل کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر دونوں شراکت داروں کو دو مرتبہ قانونی نوٹس بھیجا جاچکا ہے جب کہ  فوجداری مقدمہ 27 اکتوبر 2023 کو درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ، چیف جسٹس