عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ، چیف جسٹس

Jan 06, 2024 | 13:57:PM
عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ، چیف جسٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ای کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے کہا کہ عدالتی عملے کو وہ اہمیت نہیں ملتی جو ملنی چاہیے، عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم انکشاف کیا کہ ‏چیف جسٹس بنا تو پتہ چلا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا چیئرمین بھی ہوں،اکیڈمی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے،ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی اکیڈمیز میں عملہ کی تربیت کا اہتمام کریں،ملک میں تین ہزار 2 سو ججز ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے اہم تجاویز دی ہیں،اکیڈمی میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں،انصاف کا بہتر نظام مقدمات کا بوجھ کم کرے گا،ہائیکورٹس ماتحت عدلیہ کی سپروائزر ہیں۔ 

چیف جسٹس پاکستان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال پر بہت خوش ہوں،سپریم کورٹ میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے،بطور چیف جسٹس پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کو براہ راست نشر کیا،سماعت براہ راست ہونے سے عام شہری بھی انصاف ہوتا دیکھے گا،یہ عمل انصاف کے نظام میں مزید شفافیت لائے گا،ٹیکنالوجی قلم کی طرح علم کا اہم ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام دوست ایک اور اقدام،  اراضی رجسٹریشن کا روایتی نظام ختم