سکولوں میں سردیوں کی مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کر دیا

Jan 06, 2024 | 13:27:PM
سکولوں میں سردیوں کی مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب میں اراضی رجسٹریشن کا روایتی نظام تبدیل کرنے کا مشن رنگ لانے لگا،  لاہور میں  پہلے ای رجسٹریشن ماڈ ل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اضافے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنےوالوں کی اپنی مرضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اراضی کی منتقلی کیلئے ای رجسٹریشن نظام متعارف کر ادیا گیا ہے ، ایل ڈی اے پلازہ کشمیر روڈ پر پہلے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر کا افتتاح کیا گیا ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےای رجسٹریشن ماڈل سنٹرکاافتتاح کیا،ای رجسٹریشن ماڈل سنٹرمیں راوی ،سمن آباد ،داتا گنج بخش ٹاؤن کے سب رجسٹرارز کے دفاتر منتقل کر دیئے گئے ،تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تینوں ٹاؤن کی اراضی کی منتقلی کا عمل ایک ہی چھت تلے ای رجسٹریشن سنٹر پر ہوگا، 
عوام کو اراضی منتقلی کیلئے دفاتر کے چکر لگانے سے سے نجات ملے گی، ای رجسٹریشن سنٹر کے قیام سے اراضی منتقلی کے عمل سے شفافیت آئے گی۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر کا تفصیلی دورہ کی اور  اراضی منتقلی کے ای نظام کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ کی شہریوں کی سہولت کیلئے فیس کی آن لائن ادائیگی کا نظام وضع کرنیکی ہدایت،اراضی منتقلی کے لئے آئے شہریوں سے گفتگو بھی کی اور ای رجسٹریشن نظام کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعلیٰ نے شہری سے سوال کیا کہ آپ سے رجسٹری کے پیسے تو نہیں لیے گئے؟ جس پر شہری نے جواب دیا کہ پیسے نہیں لیے گئے، رجسٹری کا سسٹم بھی اب آسان ہے،
گڑھی شاہو کے رہائشی نے ای رجسٹریشن کے نظام کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ کارائیونڈاورشالیمارمیں 2مزیدای رجسٹریشن سنٹرز 31جنوری تک مکمل کرنیکا حکم ساتھ ہی کہا کہ پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ای رجسٹریشن سنٹرزبنائے جائیں گے، لاہورمیں پہلےای رجسٹریشن کاافتتاح کر دیا ہے، باقی دو سنٹرز بھی جلد مکمل کریں گے،میں چند روز میں رائیونڈ اور شالیمار جاکر سنٹرزپر کام کا جائزہ لوں گا، ای رجسٹری کا نیا نظام بینک آف پنجاب اور نادرا سے منسلک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ محسن نقوی کاسیف سٹیزکو ویڈیو وال کی سکرینیز تبدیل کرنے کا حکم