قاری نےکمسن طالبہ کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ  یقین کرنا مشکل

Jan 06, 2022 | 13:25:PM
لاہور ، جنسی زیادتی،تشدد ،واقعات ، تشویشناک ، لڑکیاں ، گھر، سکول، مشکل
کیپشن: کمسن طالبہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں اور ان کے والدین بھی کافی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گھر سے سکول، کالج اور دیگر کسی کام سے باہر جانا بچیوں اور خواتین کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔

لاہور کے علاقے ملت پارک میں استاد کی جانب سے 11 سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔  ملت پارک پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھکمیاں بھی دی ہیں،  ابتدائی تحقیقات میں ملزم  نےاعتراف جرم بھی کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں 100 سے زائد خواتین کی لاشوں کا ریپ۔۔2 کو زندہ  مار دیا.۔ظلم درندے کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی