معروف اداکارہ کا سکن وائٹننگ انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف

Feb 06, 2026 | 14:50:PM
معروف اداکارہ کا سکن وائٹننگ انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف
کیپشن: عالمی یوم ذہنی صحت پر آگاہی واک کے بعد گروپ فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے سکن وائٹننگ انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز کروانے کااعتراف کرلیا۔
 معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے سے متعلق کھل کر بات کی۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے، میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگ بہت اچھا لگتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے، اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں پوچھنے لگے تھے ،میں نے اُس وقت بھی یہ بات نہیں چھپائی تھی اور ڈنکے کی چوٹ پر کہا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے، اور اب بھی یہ بات کہہ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین الزامات پر’’ڈمپل گرل‘‘ ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کروانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔