قوم کو گزشتہ چند سالوں میں چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹا رہے ہیں؛راناسکندرحیات

خوشیاں واپس لوٹانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشکور ہوں،بوکاٹا کریں مگر حکومتی ہدایات پر عمل ضرور کریں

Feb 06, 2026 | 11:10:AM
 قوم کو گزشتہ چند سالوں میں چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹا رہے ہیں؛راناسکندرحیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہاہے کہ دو دہائیوں بعد رنگ لوٹ رہے ہیں،اورخوشیاں واپس آ رہی ہیں۔
 وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہاکہ بسنت سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، کئی دوست بیرون ممالک سے بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں،قوم کو گذشتہ چند سالوں میں چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹا رہے ہیں،تین دن رونقیں لگیں گی، میوزک ہوگا، پیچے ہوں گے۔
 رانا سکندر حیات نے کہاکہ بسنت کو فیسٹیول کی صورت میں منا رہے ہیں،بحیثیت پاکستانی میں اپنے کلچر کی واپسی پر بہت خوش ہوں،بسنت تہوار کی بحالی پر پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیرتعلیم پنجاب نے مزیدکہاکہ خوشیاں واپس لوٹانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،بوکاٹا کریں، مگر حکومتی ہدایات پر عمل ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
 وزیر تعلیم نے مزیدکہاکہ جو رنگ 25 سال بعد واپس آ رہا ہے، اسے حکومتی ہدایات کے مطابق محفوظ بنائیں۔