عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع

Feb 06, 2026 | 09:58:AM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات میں دائر عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور شمسہ کیانی پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان کا نیا گانا، صارفین کے دلچسپ تبصرے

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔