ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کیلئے محفوظ بنائیں: مریم نواز

Feb 06, 2026 | 09:54:AM
 ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کیلئے محفوظ بنائیں: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 سال بعد بسنت بحال ہونے پرلاہورکے آسمان پرپتنگیں لوٹ آئی ہیں ۔

بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔


 
مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔

 وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب اورپاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نوازشریف آپ کا شکریہ۔