دادو : پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات جاری

Feb 06, 2024 | 10:57:AM
دادو : پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دادو کے حلقے این اے 228 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر 2 چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار پریزائیڈنگ  افسر مقرر کیے  گئے ہیں۔

آر او آفس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

 آر او آفس کے مطابق این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد
 آر اوصفدر میرانی کا کہنا ہے کہ چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جس کی درستی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سے غائب 10 پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔