اے پی سی وزیراعظم ہاؤس کےبجائے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد

Feb 06, 2023 | 19:57:PM
اے پی سی وزیراعظم ہاؤس کےبجائے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کل جماعتی کانفرنس کا مقام تبدیل کردیا گیا،اے پی سی وزیراعظم ہاؤس کی بجائے 9 فروری کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر2 میں ہوگا،ایک اپوزیشن جماعت کے مطالبہ پر تاریخ اور مقام تبدیل کیا گیا ہے،اجلاس کے ایجنڈا میں دہشت گردی کےمسئلے کے حل کے علاوہ معاشی مسائل پر بات ہوگی،عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دے گی،افغانستان سمیت دیگر ممالک سے اس معاملہ پر رابطوں کے بارے میں سیکرٹری خارجہ بریفنگ دیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں  دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی،دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی،حکومت کی طرف سے معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے اکنامک روڈمیپ پیش کیا جائے گا،وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔ 

اے پی سی میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے،عسکری قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔