ایک اوور میں 6چھکے کھانے کے بعدافتخار کی تعریف کرتے وہاب کی ویڈیو وائرل

Feb 06, 2023 | 00:11:AM
ایک اوور میں 6چھکے کھانے کے بعدافتخار کی تعریف کرتے وہاب کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے ہاتھوں 6 چھکے کھانے کے بعد وہاب کی خوشگوار موڈ میں بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی کرکٹ سٹیڈیم کوئٹہ میں پی ایس ایل 8کی 2فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا، میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 3 رنز سے ہرادیا ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 50 گیندوں پر 94 رنز تھے جس میں انہوں نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6چھکے مارے تھے۔ 

پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری ہے جس میں میچ کے بعد وہاب ریاض، عمر اکمل اور افتخار احمد خوشگوار انداز میں باتیں کررہے ہیں، گفتگو کے دوران وہاب ریاض اور عمر اکمل دونوں ہی افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں چھ چھکوں کی تعریف کرتے ہیں ، اسی دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ افتخار نے جو پرپل پہنا ہوا ہے یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا۔

سینئر فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں پڑنے والے 2چھکے بڑے زبردست مارے گئے، وہاب ریاض نے مزید کہا کہ چھ چھکے مارنا بڑی بات ہے اور کھانا بھی حوصلے کی بات ہے۔