نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

Feb 06, 2022 | 15:32:PM
نوکری کےبہانے لڑکی سےاجتماعی زیادتی
کیپشن: لڑکی سےاجتماعی زیادتی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور  کےعلاقے گلبرگ میں نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی  کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے  گلبرگ میں نوکری کےبہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے دومرکزی ملزم رمضان اور ولید کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ پولیس تیسرےملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا گلبرگ میں لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب ملزموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم مفرور ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔