فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بحالی کا مرحلہ شروع

Dec 06, 2023 | 15:42:PM
فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بحالی کا مرحلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) لاہور میں انجری کے شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بحالی کا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا۔

نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد قومی فاسٹ بولر بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، گرین شرٹس کا اچھا آغاز، تگڑی ٹیم کو مقابلے کی ٹکر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے، ماہر میڈیکل سٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا، نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہو گیا ہے، فی الوقت نسیم شاہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں، نسیم شاہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔