جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

Dec 06, 2023 | 10:05:AM
 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل حنیف) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا،  پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول میچ کے 32ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 36ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے جبکہ تیسرا گول میچ کے 55 ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعے ارباز احمد نے سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معین خان کو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز میں ترقی مل گئی

دوسری جانب نیدر لینڈ کی جانب سے پہلا گول 21 ویں منٹ میں بورس،  دوسرا گول 30 ویں منٹ میں کیسپر نے اور تیسرا گول 47ویں منٹ میں اولیور نے سکور کیا۔

 اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لفٹننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی ، محمد آصف خان، فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود تھے۔

پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ ، جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔