معین خان کو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز میں ترقی مل گئی

Dec 05, 2023 | 20:48:PM
 معین خان کو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز میں ترقی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ 9 کی آمد آمدہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل ٹیم مینجمنٹ  مختلف تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ 

ایک طرف غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے مابین کھلاڑیوں کے تبادلے جاری ہیں ،ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی دیکھائی ہے ، سابق کپتان معین خان کو پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ترقی دے دی گئی ہے ، لیجنڈری معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ سے ٹیم ڈائریکٹر  کا عہدہ تفویض کر دیا گیا ہے ،معین خان کی کوچنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کی پی ایس ایل چیمپئن بنی، واضح رہے کہ ایک اطلاع آئی تھی کہ 2500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کھیلنے کی درخواست دی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :سندھ سے مسلم لیگ ن کو ایک اور فتح مل گئی