وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات
کیپشن: وزیراعظم
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی،صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا.