لاہور: پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Dec 06, 2022 | 12:05:PM
لاہور: پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی عاصم اور شاہد نے واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو روکا جس پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ سے اے ایس آئی عاصم موقع پر اور شاہد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈی آئی خان، فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک