ڈی آئی خان: فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

Dec 06, 2022 | 11:56:AM
ڈی آئی خان: فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیے: 16 روز قبل اغواء کیے گئے 2 افراد کچے کے علاقے سے بازیاب

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جبکہ دہشتگردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔