بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب

Dec 06, 2021 | 18:49:PM
وہاڑی، بابائے قوم، مجسمے، نئی عینک نصب
کیپشن: قائداعظم محمد علی جناح، مجسمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وہاڑی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے
دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے ہسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ۔۔۔ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی