جعلی ڈاکٹر کی بھرتی؛ سیالکوٹ میں بڑے ہسپتال کے سابق اور ایک موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں اشفاق حسین) سیالکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سہیل انجم بٹ کو گرفتار کر لیا۔ سردار بیگم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فتح اور سابق کمپیوٹر آپریٹر کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان سینئیر میڈیکل پروفیشنلز پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بوگس ڈاکٹر بھرتی کرنے کا الزام تھا۔
بتایا گیا ہے کہ دو ہسپتالوں کے میڈیکل پسرنٹنڈنٹوں کی گرفتاری ایک شہری کی ایک سال پہلے دی گئی درخواست پر انکوائری کے بعد ہوئی ہے۔
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل میں ملوث چار افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
درخواست گزار نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے تھے۔ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 81/2025 مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: آبنائے ہرمز کے انتظام میں ایران کو کردار مل گیا؟ عمان ایران مذاکرات پر رائٹرز کی رپورٹ