اداکارہ سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ڈارک تھیم والے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیٹ فلکس سیریز ’ویڈنزڈے‘ کی مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ ڈارک گیٹ اپ کے ساتھ لمبے بالوں میں موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے کاجل بھی لگایا ہوا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:13سالہ ماں ، 7ماہ کا بیٹا:بنگلا دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا
اس سے قبل سجل علی کا نیا ہیئر سٹائل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے 2026 کے آغاز میں شادی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔
اداکارہ نے متعدد سوشل میڈیا پیجز پر شادی کی تیاریوں کی رپورٹس گردش کرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر واضح پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’’ چل گائز! کوئی بھی لائف نیوز، اگر کبھی ہو، تو براہ راست مجھ سے آئے گی‘‘