ٹرین حادثہ، لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور ٹرین شیڈول تبدیل کرنیکا فیصلہ

Aug 06, 2023 | 17:48:PM
ٹرین حادثہ، لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور ٹرین شیڈول تبدیل کرنیکا فیصلہ
کیپشن: حادثے کا شکار ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)نواب شاہ ٹرین حادثے کے بعد لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور ٹرین شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے سے ایم ایل ون اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا،ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور ٹرین شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر ریلوے نے ڈی ایس لاہور اور ڈی ایس کراچی کو ٹرینوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرکے مسافروں کو فوری اطلاع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ