حکومت کا یوم عاشور پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

Aug 06, 2022 | 19:25:PM
حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ
کیپشن: بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق توانائی ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ9 اور 10 محرم کو ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،
توانائی ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنے سسٹم کو بہتر کریں، بجلی کی پیداواری کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی پیدا کریں،بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری شعبے کے ملازمین 24 گھنٹے خدمات سر انجام دیں گے،9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے باعث بجلی کی طلب کم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے محمود الرشید کو طلب کرلیا