راج کندراکیس:اداکارہ شلپا شیٹھی کوابتک کا بڑا دھچکا لگ گیا

Aug 06, 2021 | 20:39:PM
راج کندراکیس:اداکارہ شلپا شیٹھی کوابتک کا بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی جن کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں کو حال ہی میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو ”سپر ڈانسر چیپٹر4“ کی جج بھی ہیں۔ تاہم جب سے ان کے شوہر کے کارنامے میڈیا پر آئے ہیں شلپا شیٹھی کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ فحش فلموں کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد شلپا شیٹھی کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سے بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

پورن فلموں کے سکینڈل کی وجہ سے شلپا شیٹھی کو حال ہی میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رئیلیٹی شو”سپر ڈانسر چیپٹر4“ میں اس ہفتے شلپا شیٹھی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور ماضی کی معروف اداکارہ موشمی چیٹرجی بطور مہمان جج شرکت کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی، کوریوگرافر گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ شو کے باقاعدہ ججوں میں سے ایک ہیں جو ہر ہفتے شو میں شرکت کرتی ہیں۔ تاہم شلپا شیٹھی کی غیر موجودگی کے باعث اب شو انتظامیہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کو شو میں مدعو کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شلپا شیٹھی کی جگہ جینیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیش مکھ شو میں بطور مہمان جج شریک ہوئے تھے۔ اور ان دونوں سے قبل اداکارہ کرشمہ کپور نے شو میں شلپا شیٹھی کی کمی پوری کی تھی۔
یادرہے کہ جب سے ممبئی پولیس نے شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے تب سے شلپا شیٹھی رئیلیٹی شو کی شوٹنگ نہیں کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹھی اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکاہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالج لائف میں آئمہ بیگ کا وزن کتناتھا؟ گلوکارہ نے کم کرنے کیلئے کیاکیا؟جانیے