کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاآغاز 

Aug 06, 2021 | 19:08:PM
کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاآغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآبادمیں کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاآغاز ہو گیا،افتتاحی تقریب میں پاکستان اور آزادکشمیر کا ترانہ بجایا گیا۔
کورونا ایس او پیز کے تحت30 فیصد تماشائی سٹیڈیم میں موجودہیں،افتتاحی تقریب کے دوران پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیموں کے درمیان 19 میچز کھیلے جائیں گے،افتتاحی میچ راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کے درمیان رات ساڑھے 8 بجے ہو گا،کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔
کے پی ایل میں اوورسیز واریئرز، مظفرآباد ٹائیگرز، میرپور رائلز کی ٹیمیں شامل ہیں اس کے علاوہ کوٹلی لائنز، راولا کوٹ ہاکس اور باغ سٹالینزبھی کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک گیمز میڈل پوزیشن:چین24تمغے لے کر پہلے،امریکا20میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر