سرکولیشن سمریوں کے ذریعے فیصلوں کا انکشاف، کابینہ اجلاس بائی پاس ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی کابینہ کےریگولراجلاسوں کوبائی پاس کرکےسرکولیشن سمریوں کے ذریعے فیصلے کرنے کا رجحان بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی کابینہ نے مجموعی طور پر 608 سمریوں پر سرکولیشن کے ذریعے فیصلے کیے۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 54.33 فیصد سمریوں کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی، جبکہ کابینہ ارکان کے درمیان سمریاں گردش میں لا کر فیصلے کیے جاتے رہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنز نے کابینہ کو مجموعی طور پر 1211 سمریاں بھجوائیں، مالی سال 2024.25میں کابینہ کے ٹوٹل40ریگولراجلاس منعقد کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ثالثوں نے 45 دن کی جنگ بندی کیلئے کوشش تیز کردیں:امریکی ویب سائٹ
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کےریگولراجلاسوں میں گذشتہ مالی سال511سمریاں پیش کی گئیں،کابینہ میں بحث کرانےکی بجائےسر کو لیشن سمریوں پرفیصلوں کوترجیح دی گئی۔