گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا

Apr 06, 2023 | 23:19:PM
گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی میوزک انڈسٹری  معروف گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  رواں ہفتے کی تصاویر کے ساتھ مداحوں کویہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے  دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے کے اعزاز میں گولڈن بٹن مل گیا ہے۔ انہوں نے پرتگال کے دورے  سے رواں ہفتے کی تصاویر میں سے ایک تصویر میں عاصم کے ساتھ بھارتی گلوکار بادشاہ بھی موجود ہیں جبکہ آخری تصویر میں ان کی والدہ اداکارہ گُلِ رانا کو ہاتھ میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاصم نے تصاویر کے کیپشن میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "رواں ہفتے ان کیلئے بہترین اور حیران کُن رہا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

یاد رہے کہ عاصم اظہر کے ویڈیو اپلوڈنگ ایپ یوٹیوب پر 1.11 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے گانوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)