مہنگی مرغی کے سالن پر جھگڑا، باپ نے بیٹے کی جان لے لی

Apr 06, 2023 | 22:03:PM
مہنگی مرغی کے سالن پر جھگڑا، باپ نے بیٹے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں غریب گھر میں مرغی کا سالن کیا بن گیا، قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق 32 سالہ شیورام کا گھر میں بنا چکن سالن کھانے کے معاملے پر اپنے والد شینا کے ساتھ جھگڑا ہوا کہ اسی دوران والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق بیٹے کے گھر پہنچنے سے پہلے والد نے گھر میں بنا سالن کھا لیا تھا جس پر دونوں میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، مرنے والے شخص کی 2 بچے بھی ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔