وفاقی دارالحکومت سے جعلی کپتان گرفتار، ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

Apr 06, 2023 | 17:41:PM
وفاقی دارالحکومت سے جعلی کپتان گرفتار، ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی دارالحکومت سے پولیس نے وردی میں ملبوس جعلی کپتان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نے دوران گشت جعلی کپتان کو حراست میں لیکر جعلی آرمی کارڈز، فائلیں اور دیگر اشیاء برآمدکر لی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ملزم آرمی کے نام سے جعلی فائلیں تیار کرکے سادہ لوگوں میں فروخت کرکے لوٹتا تھا،ملزم سے  مزید تفتیش جاری ہےجبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔