وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام نیا پیغام جاری کردیا

Apr 06, 2022 | 10:14:AM
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام نیا پیغام جاری کردیا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے مغرب کو شکست دینے سے متعلق  قوم کے نام نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کی طاقت کو اچھی طرح سےجانتے ہیں اسی لیے آئے دن قوم سے خطاب اور قوم تک پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا فیصلہ۔ متحدہ اپوزیشن نےآج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند گھنٹے قبل ہی ایک نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ اس  ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم کو مغرب سے مقابلہ کرنے اور اُن کے شانہ بشانہ چلنے سے متعلق ترغیب اور پیغام دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

عمران خان کا اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اُٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے، اب ہماری سوچ  ہے کہ جو بھی ترقی ہوتی ہے وہ بس مغرب ممالک ہی کر سکتے ہیں اور ہم اُس چیز کو اپنا لیتے ہیں، ہم خود سے کچھ ایجاد نہیں کررہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:علیم خان کی عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک