اب باہر جانے کا نہیں واپس آنے کا موسم ہے:جاوید لطیف

Apr 06, 2021 | 15:31:PM
اب باہر جانے کا نہیں واپس آنے کا موسم ہے:جاوید لطیف
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کررہےہیں اب تو واپس آنےکا موسم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ میں کل ٹاؤن شپ تھانے گیا، جہاں میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟، جس پر تفتیشی افسر نےکہا آپکو بھی پتہ ہےآپ بےگناہ ہیں لیکن اوپر سےحکم ہے۔جاویدلطیف نے کہا کہ اگر اسی طرح اوپر سے ہی غیر قانونی حکم ہوگا تو عدالتیں بند کردیں، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا اس پرآواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتاہے، مخالفین کو بتادوں کہ جتنے بھی مقدمات درج کریں یہ ہماری زبان بند نہیں کرسکتے، مجھے معلوم ہے کہ نیب اور اداروں کو استعمال کیاجارہاہے، عمران خان چاہتاہے کہ نیب کی طرح عدالتیں بھی اسکےحکم پر چلیں۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے لیگی رہنما نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے عالمی جمہوری طاقتوں سے رابطےہیں، یہ بات درست ہےجس سے حکومت خوفزدہ ہے جس کے باعث یہ مریم نواز کے باہرجانےکی باتیں کررہےہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اب تو واپس آنےکا موسم ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے والی جماعت عوام کے غیض وغضب کا نشانہ بنےگی۔