سہ فریقی سیریز :یو اے ای نے افغانستان کو 4 رنز سے ہرا دیا

Sep 05, 2025 | 19:57:PM
سہ فریقی سیریز :یو اے ای نے افغانستان کو 4 رنز سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سہ فریقی ٹی ٹوئنی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دے دی،یو اے ای کی ٹیم 171رنز ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 166 رنز بنا سکی۔

یو اے ای بیٹر علی شان نے 23 گیندوں پر 24  رنزجبکہ محمد وسیم نے 29 گیندوں پر 44رنز  بنائے، محمد زوہیب نے 19 گیندوں پر 23 سکور کیے۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے،  اوپننگ بیٹرز رحمان اللہ گرباز نے 38 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے، ابراہیم زدران نے 35 گیندوں پر 48 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

کریم جنت نے 14 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 ، سمرن جیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹرائی نیشن سیریز میں یو اے ای کی ٹیم اب تک جیت کی تلاش میں ہے کیونکہ اسے اپنے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کا کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :الزامات غلط نکلے، کرکٹر حیدر علی برطانیہ سے پاکستان روانہ